• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر کوئٹہ میں ملیریا کیخلاف مہم کاآغاز

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر کوئٹہ میں ملیریا کنٹرول پروگرام کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں مچھروں کو تلف کرنے کیلئے اسپرے پیر کو انسکمب روڈ، زرغون روڈ، چمن پھاٹک، جیل روڈ، ہدہ اور سول ہسپتال سے ملحقہ علاقوں میں شروع کردیاگیا ہے آج منگل 17اپریل کو شالدرہ، کاسی روڈ ،پشتون آباد اور ملحقہ علاقوں میں اسپرے ہوگا۔ اس حوالے سے ضلعی ہیلتھ آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر شیر احمد ساتکزئی نے بتایا کہ کوئٹہ کو مختلف 6زونز میں تقسیم کیاگیا ہے اور اس سلسلے میں تمام زونز میں اسپرے کے کام کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ اس بات کو بھی مد نظر رکھاگیا ہے کہ ملیریا کی روک تھام اورمچھروں کو تلف کرنے کیلئے اسپرے مہم کو شہر کے علاوہ مضافات تک پھیلایا جائے گا تاکہ اس مہم کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے ڈاکٹر شیر محمد ساتکزئی نے کہا ہے کہ اس حوالے سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کوروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کے وقت اسپرے کا کام شروع ہوگا جو رات گئے تک جاری رہے گا عوام سے کہا گیا ہے کہ اس دوران کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں اور کسی بھی علاقے میں سپرے ٹیم نہ آنے کی صورت میں ضلعی ہیلتھ آفیسر کوئٹہ کے دفتر سے رابطہ کریں۔
تازہ ترین