• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں کبڈی کھیلنے پر پابندی عائد کر دی

لاہور(خبر نگار) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں کبڈی کھیلنے پر پابندی عائد کر دی۔ سکولوں میں بریک کے دوران کبڈی اور اس طرح کی وسری جسمانی سرگرمیاں جن سے کھلاڑی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں ، کے کھیلنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں تعلیمی اداروں کے سربراہان اور بریک کے ذ مہ داران اساتذہ پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ وہ بریک کے دوران اور دیگر اوقات میں تعلیمی اداروں میں کبڈی اور دیگر خطرناک جسمانی کھیلوں پر پابندی عائد کریں ۔ اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میاں چنوں سکول میں کبڈی کے دوران طالبعلم کی ہلاکت کانوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم نے بریک ٹائم میں کبڈی اور دیگر جسمانی کھیل جن سے کھلاڑی کی زندگی کو خطرات کھیلنے پر پابندی لگا دی ہے ۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کبڈی اور اس جیسے کھیل حادثات کا باعث بنتے ہیں ، تعلیمی اداروں میں بریک ٹائم میں انچارج بریک ٹائم کبڈی جیسے کھیل کو روکیں گے جبکہ تعلیمی اداروں کے سربراہان اپنے اداروں میں کبڈی جیسے کھیل کو روکیں گے ۔ مراسلے میں احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین