• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی پامالیوں میں اضافہ، حقوق انسانی رپورٹ

Latest News
سرینگر....... حقوق انسانی گروپ نے کہا ہے کہ 2015 میں مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی پامالیوں کا گراف بڑھا ہے مختلف پرتشدد واقعات کے دوران 206 انسانی جانیں ضائع ہوئیں ۔

حریت چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی زیرصدارت حریت کانفرنس کے اجلاس میں پیش کی گئی اور رپورٹ مفصل بحث کے بعد ذرائع ابلاغ کو جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2015 میںجموں وکشمیر میں ہوئی انسانی حقوق کی پامالیوں میں 206 انسانی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ متعدد افراد کو شدید اور جان لیوا چوٹیں آئیں ۔

رپورٹ میں کشمیر میں نابالغ افراد کو حاصل خصوصی حقوق کی پامالی، انسانی ہلاکتوں کے ضمن میں بے نتیجہ سرکاری تحقیقاتی کمیشنوں کے قیام، مزاحمتی قائدین ، کارکنوں اور نہتے نوجوانوں کی گرفتاریوں ، بدنام زمانہ قانون پی ایس اے کے بلاجواز استعمال، عوام کش اسٹنٹ گرنیڈ کے استعمال کشمیر اور بھارت کی مختلف ریاستوں کی جیلوں میں سالہا سال سے مقید کشمیر نظر بندوں کی حالت زار کا ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزاحمتی قیادت کو سفری دستاویزات کی عدم فراہمی اور ان کے حق سفر پر پابندی حراستی گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، کشمیری عوام کے مذہبی حقوق کی پامالی اور حقوق انسانی کے تحفظ کے حوالے سے ریاستی انسانی حقوق کمیشن کی موجودہ ابتر صورت حال کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین
تازہ ترین