• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائوتھ ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے سائوتھ ایشین گیمز ہاکی میں قومی وائٹ ہاکی ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز سری لنک کے خلاف کامیابی سے کیا۔ پاکستان نے حریف ٹیم کو 3-0سے مات دی پاکستان کی جانب سے12 ویں منٹ میں یاور عباس نے پہلا گول بناکر پاکستان کو برتری دلادی، پاکستانی کھلاڑیوں کے در میان ہم آ ہنگی اچھی رہی، تاہم پاکستان کے کھلاڑیوں نے گول کے چار مواقع ضائع کئے۔ پاکستان کی جانب سے علی شان نے 19ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھا کر برتری کو دوہرا کردیا، کھیل کے آ خری لمحات میں پاکستان کی جانب سے ارسلان قادر نے دوسرا گول اسکور کیا۔ساؤتھ ایشین گیمزمیں پاک بھارت ہاکی ٹیموں کے مابین پیر کو مقابلہ ہو گا، پاک بھارت ہاکی میچ کی تمام ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں، صبح سے قطار میں لگے کئی شائقین کو مایوسی کے عالم میں ہی لوٹنا پڑا۔ شائقین کی نظریں8فروری کو گوہاٹی کے مولانا ایم ڈی طیب اللہ ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈول پاک بھارت مقابلے پر جمی ہیں۔ذرائع کے مطابق20ہزار کی گنجائش والے اسٹیڈیم کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔ انتظامیہ کا خیال تھا کہ مقابلوں کے دوران شائقین کی دلچسپی زیادہ نہیں ہوگی اس لیے ہاکی مقابلوں کی ٹکٹوں کے نرخ50سے لے کر 500روپے کے درمیان رکھے تھے اب انھیں اپنے فیصلے پر ضرور افسوس ہو رہا ہوگا۔
تازہ ترین