• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوتھ اولمپکس سےقبل بنکاک میں ایشین ہاکی کوالیفائرز کیلیے پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وقاص احمد قیادت کریں گے۔ محب اللہ نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں اویس ارشد گول کیپر، علی رضا، مرتضیٰ یعقوب، جنید رسول، محسن خان، ذوالقرنین، حماد انجم شامل ہیں۔ اسٹینڈ بائی پلیئرز میں محمد عبداللہ، عبدالرحمان، اویس امین، ابرار احمد شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 25 سے 29 اپریل تک ہوگا۔ ایونٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں 6 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک شیڈول یوتھ اولمپکس میں ایشیا کی نمائندگی کریں گی۔
تازہ ترین