• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک و قوم کی ترقی کیلئے بے لاگ احتساب ضروری ہے،سراج الحق

لوئر دیر(نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بے لاگ احتساب ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے بہت ضروری ہے، سپریم کورٹ نے حقیقی احتساب کیا تو قوم ان کیساتھ کھڑی ہو گی ، عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں،لسانی اورعلاقائی تعصب پھیلانا پاکستان مخالف سازش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےجندول کے دور افتادہ علاقہ ٹانگے شاہ میں تحصیل ناظم سعید احمد باچہ کی نگرانی میں دس کروڑ روپے کی لاگت سے پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس نظام کی تبدیلی کا کوئی پروگرام نہیں بلکہ وہ اسٹیٹس کو کو تقویت دے رہے ہیں اور ان کا مقصد صرف کرسی حاصل کرنا ہے ،موجودہ نظام میں غریب عوام کیلئے کوئی جگہ نہیں اس لئے امریکی ریمنڈڈیوس اور اس کے بعد کرنل جوزف نے شہریوں کو گاڑی سے کچل کر قتل کیا مگر انہیں کوئی سزا تک نہیں دی جا سکی،انہوں نے کہا کہ پختون نیشنلزم مسائل کا حل نہیں بلکہ لسانی اور علاقائی تعصب سے پاکستان کو ٹکڑے کرنے کی سازش ہو رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم خیبر پختونخواکے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور مرکزی حکومت سے بجلی کا خالص منافع حاصل کر کے صوبہ میں بجلی کا نظام درست کرا ئیں گے۔
تازہ ترین