• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی گفتگو نہیں کروں گا ، نواز شریف ، امی سے 5طویل ماہ بعد ملاقات کی، مریم نواز

کراچی / لندن (نیوز ڈیسک / ٹی وی رپورٹ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں قیام کا کل تک پتہ چل جائے گا،آج کوئی سیاسی گفتگو نہیں کروں گا جبکہ مریم نواز نے کہا ہے کہ 5طویل ماہ بعد امی سے ملاقات کی ، اللہ میری امی اور سب ماؤں کو صحت دے ۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی والدہ کی عیا د ت کرتے ہوئے تصویر شیئر کی جس میں میاں نواز شریف بھی اپنی اہلیہ کی عیادت کررہےہیں ، مریم نوا ز نے لکھا کہ 5ماہ بعد امی سے ملاقات کررہی ہوں ، طویل 5ماہ !! وہ بہت کمزور اور زرد دکھائی دیں ۔ اللہ میری امی اور تمام ماؤں پر اپنی رحمت برسائیں اور انہیں صحت دیں۔ 
تازہ ترین