• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استثنیٰ نہ ملا تو نواز شریف، مریم نواز 23اپریل کو عدالت میں پیش ہونگے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت سے استثنیٰ نہ ملنے کی صورت میں 23اپریل کو عدالت میں پیش ہونگے ۔ نوا زشریف اپنی صاحبزادی اور نواسی کے ہمراہ بدھ کو قطر ایئر لائن کی پرواز کیو آر 629کے ذریعے براستہ دوہا لندن روانہ ہوئے جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی ۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ والدہ کی تیمارداری کےلئے لندن جارہے ہیں اگر استثنیٰ نہ ملا تو واپس آجائیں گے ن لیگ ذرائع کے مطابق آئندہ سماعت پر 20اپریل کو وکلا صفائی نواز شریف اور مریم نواز کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کریں گے استثنیٰ نہ ملنے کی صورت میں سابق وزیراعظم اپنی بیٹی اور نواسی کے ہمراہ 22اپریل کو واپس پہنچ جائیں گے۔
تازہ ترین