کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے کامن ویلتھ گیمز میں قومی اسکواش کھلاڑیوں کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے، سندھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اگر فائٹکرکے ہارے تو دکھ نہیں ہوتا، مگر ہمارے کھلاڑیوں کو ایسے اسکور سے شکست ہوئی جو ناقابل تصور ہے، صرف گھومنے کے لئے اگر کھلاڑیوں کو اس قسم کے مقابلوں میں بھیجا جائے تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اسکواش فیڈریشن کو چاہیے کہ سنجیدگی سے کامن ویلتھ گیمز میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسکواش کے عالمی مقابلوں کے انعقاد کی اجازت خوش آئند ہے۔