• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش،پہاڑوں پر برفباری

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)کوئٹہ‘نوشکی‘ قلات،پشین ، خانوزئی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہاکوئٹہ میں شام کو اولے بھی پڑے جبکہ پہاڑوںپر برفباری سے موسم سردہوگیا جس پرشہریوں نے دوبارہ گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے موسم سرد ہوگیا ہے کوئٹہ میں جمعرات کی صبح شروع ہونیوالا بارش کا سلسلہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا اورشام چھ بجے اولے بھی پڑےجبکہ پہاڑوں پر برفباری سے سے موسم سرد ہوگیا اورلوگوں نے دوبارہ گرم ملبوسات اورہیٹر کا استعمال کردیاحالیہ بارشوں نے کوئٹہ شہر میں میٹرو پولٹین کارپوریشن کے حکام کے صفائی کے حوالے سے بلند وبانگ دعوؤں کا پول کھول دیا ہے بارش کے بعدسڑکوں پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے بجلی لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے باعث صارفین کو مختلف مصائب کا بھی سامنا کرناپڑانوشکی سے نامہ نگا رکے مطابق نوشکی احمد وال مل کشینگی شیر جان آغا کردگاپ عیسیٰ جاہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے زیر آب گیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی بورنالہ ندی میں آٹھ فٹ سیلابی ریلہ بہہ ریکارڈ کیاگیا بارش نے آر سی ڈی شاہراہ پر ناقص تعمیراتی کام کا پول بھی کھول دیا شاہراہ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی قلات سے نامہ نگارکے مطابق جمعرات کو بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا اور لوگوں نے دوبارہ گرم کپڑوں کااستعمال شروع کردیاخانوزئی سے نامہ نگار کے مطابق خانوزئی وگردونواح میں وقفے وقفےسے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ کان مہترزئی اور غرشینان رودملازئی کے پہاڑوں پر برف باری ہوئی حالیہ بارشوں سے پانی کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اوراس کے زراعت پر مثبت اثرات مرتب ہوگئے۔
تازہ ترین