• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات کے شہر مینگورہ میں دو روزہ سائنسی میلہ ختم

سوات کے شہر مینگورہ میں دو روزہ سائنسی میلہ ختم

سوات کے شہر مینگورہ میں دو روزہ سائنسی میلہ اختتام پذیر ہو گیا، میلے میں ملک بھر سے طلباء شریک ہو ئے۔

میلے کا انعقاد ادھیانہ آرگنائزیشن، محکمہ تعلیم سوات اور پاکستان الائنس فار میتھس اینڈ سائنس کے تعاون سے کیا گیا ، نمائش میں طلبا نے جہاں سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے اپنی لگن کا اظہار کیا، وہیں جدید سوچ بھی متعارف کروائی۔

میلے میں روبوٹکس، ہائیڈرولکس، الیکٹرک سرکٹ اور آسان ریاضی فہم گائیڈ کے اسٹالز لگائے گئے تھے ، میلے کے آرگنائزر ڈاکٹر جواد کا کہنا تھا کہ اس میلے سے یہاں کے طلباء و طالبات کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھر پور موقع ملا۔

نمائش میں 1036 طلبا نے بیک وقت اسٹرابیری سے ڈی این نکال کر قومی ریکارڈ قائم کیا جبکہ 955 طلبا نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر ڈی این اے بھی تشکیل دیا۔

سوات سائنس فیسٹیول میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے سائنسی اسٹالز لگائے، منتظمین کہتے ہیں کہ اس فیسٹیول سے بچوں کی خفیہ صلاحیتیں سامنے آئیں۔

تازہ ترین