• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے خلاف جانچ پڑتال کریں مگرشکایت کنندہ کانام پتہ تو بتا دیں، سعد رفیق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہاکہ ہے کہ ریلوے کوبہتر کرنے کی ٹرافی ایک پیشی،پھر پیشی ، پھر اگلی پیشی ملی، انہوں نےمطمئن پھر بھی نہیں ہونا،چاہے ہم خون بھی پلا دیں، ہمارے خلاف جانچ پڑتال کریں مگر شکایت کنندہ کا نام پتہ تو بتادیں ۔ گولڑہ ریلوے میوزیم کے افتتاح کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوںنے کہاکہ ملک کی سیاست کو اس قابل تو نہ چھوڑ یں کہ کوئی سیاست کا نام ہی نہ لے۔ جو حالات پیدا کیے جا رہے ہیں وہ تو میں جھیل لوں گا، چاہے اندر رہوں یا باہر پیچھے نہیں ہٹوں گا کہ لوگ کہیں ،ڈر گیا ہے۔ میرے خاندان کی75 سالہ جدوجہد ہےجس پر کرپشن کا الزام نہیں ۔ سول سرونٹ اور سیاستدانوں میں بھی ایماندار اور نیک لوگ ہیں۔ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان ونر نہیں، سب سے بڑا لوزر ہو گا،تاریخ انہیں اسی نام سے یاد کرے گی ۔ پہلے الیکشن چوری کا کہا گیا، پھر کہا گیا کہ وفادار نہیں ہیں اور اب ہمیں چور قرار دے دیا گیا ہے ۔کیا پاکستان میں سارے سول سرونٹس اور سیاستدان چورہیں، کس قانون کے مطابق ٹی وی پر ہمارے خلاف باتیں کی جاتی ہیں ،سوال کریں تو جواب آ جاتا ہے، اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہونا چاہیے ۔
تازہ ترین