• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ یاتریوں کو لے کر پہلی ٹرین لاہور سے بھارت روانہ

سکھ یاتریوں کو لے کر پہلی ٹرین لاہور سے بھارت روانہ

لاہور ریلوے اسٹیشن سے سکھ یاتریوں کو لے کر پہلی ٹرین براستہ واہگہ بھارت کے لیے روانہ ہو گئی۔

بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا،آج پہلی ٹرین ساڑھے6 سو یاتریوں کو لے کر واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوئی ہے۔

بھارت سے آئےہوئے 1730 سکھ یاتری تین ٹرینوں کے ذریعے واپس بھارت جائیں گے۔

اس موقع پر سکھ یاتریوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کے لوگوں سے بہت پیار ملا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے۔

تازہ ترین