لندن (ایجنسیاں ) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سیکورٹی واپس لئے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ ”مائی لارڈ“،دہشتگردوں کے خلاف لڑنے والے وزیر اعظم کو کچھ ہوا تو ذمہ دارآپ ہونگے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے وی آئی پیر کو اضافی سیکورٹی دینے کے خلاف از خود نوٹس لیا تو تمام وی آئی پیز کو فراہم کی گئی اضافی سیکورٹی واپس لے لی گئی۔اس پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاکہ مائی لارڈ! دہشت گردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے والے وزیر اعظم کی سیکورٹی چھین لو، مائی لارڈ دہشتگردی پر کاری ضرب لگانے والے وزیر اعظم کی سکیورٹی چھین لو لیکن خدانخواستہ اسے کچھ ہوا تو ذمہ دار صرف آپ ہوں گے۔