• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں تارکین وطن پر کتے چھوڑ دیئے گئے

جرمنی میں تارکین وطن پر کتے چھوڑ دیئے گئے

برلن(نیوز ڈیسک) جرمنی کے شمال مشرقی علاقے میں مقامی جرمن باشندوں کے ایک گروہ نے اریڑیا سے تعلق رکھنے والے 2تارکین وطن پر کتوں کو کھلا چھوڑ دیا۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق مقامی نوجوانوں کے ایک گروپ نے مہاجر مرد اور عورت پر پہلے تو کتے چھوڑے اور بعد میں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعے میں دونوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ حملہ آوروں میں 3مرد تھے جب کہ ایک خاتون بھی ان کے ساتھ تھی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے دونوں تارکین وطن افراد کو سروں پر ٹھوکریں ماریں اور پھر ان کی سائیکلوں کو اٹھا کر قریبی جوہڑ میں پھینک دیا۔ واضح رے کہ جرمنی میں تارکین وطن کی ایک بہت بڑی تعداد کے آنے کے بعد سے ملک بھر میں تارکین وطن سے متعلق رویوں میں سختی آگئی ہے۔

تازہ ترین