• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتاق احمد کی ویسٹ انڈیز بورڈ سے گفتگو حتمی مرحلے میں داخل

مشتاق احمد کی ویسٹ انڈیز بورڈ سے گفتگو حتمی مرحلے میں داخل

لیگ اسپنر مشتاق احمد کی ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے گفتگو حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ،اس حوالے سے اعلان جلد متوقع ہے ۔

نیشنل کرکٹ کے ہیڈکوچ مشتاق احمد کا معاہدہ رواں ختم ہورہا ہے ،ان سے مزید معاہدے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا تو انہوں دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا تھا ۔

92ء ورلڈ کی فاتح ٹیم کے رکن اور اپنے وقت کے مایہ ناز لیگ اسپنر نے حال ہی میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے رابطے کئے تھے ،لنکن بورڈ سے معاملات طے پاجانے کی خبریں بھی زیر گردش رہیں ۔

پھر یہ خبر بھی آئی کی سری لنکا نے سابق آسٹریلوی اسپنر پیٹر سلیپ اور رووان کلپگے سے معاہدے میں دلچسپی کا اظہار کردیا تھا۔

دوسری طرف مشتاق احمد کی ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے ،امکان ظاہر کیا جارہا ہے اسپین بولنگ کوچ کی حیثیت سے معاہدے کا اعلان جلد متوقع ہے۔

تازہ ترین