راجکوٹ (جنگ نیوز ) آئی پی ایل میں سٹے بازی اور جوئے میں کوئی کمی نہیں آرہی۔ بھارتی شہر راجکوٹ میں دو الگ الگ چھاپوں میں پولیس نے آئی پی ایل کرکٹ میچ پر سٹہ لگاتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق آئی پی ایل کرکٹ میچ کو ٹی وی پر دیکھ کر سٹہ لگا رہے تھے۔ ان سے ہزاروں روپے نقد، چھ موبائل فون، ٹی وی اور دیگر اشیاء کو ضبط کیا گیا ۔