ملتان (سٹاف رپورٹر)آل پاکستان ریلوے سگنل سٹاف ایسوسی ایشن سمہ سٹہ زون کا اجلاس زونل صدر شیخ محمد رمضان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل سلیم چشتی نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ ریلوے کو پابند کرے کہ سگنل سٹاف سے 8گھنٹے ڈیوٹی لی جائے کیونکہ ریلوے سگنل سٹاف سے 24 گھنٹے ڈیوٹی لے کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ اس حوالے سے عدالت کے احکامات کو بھی نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سگنل کے شعبہ میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے۔ عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ سکیلوں کی اپ گریڈیشن، ٹی اے کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ تنخواہوں سے 5 فیصد کٹوتی بند اور گروپ انشورنس کی کاٹی گئی رقم فوری واپس کی جائے۔ سگنل سٹاف کی ختم کی جانے والی اسامیاں بحال کی جائیں۔ اجلاس میں محمد عاشق، توحید احمد، شعیب لودھی، محمد شاہد رمضان، سردار احمد، عمر حیات، چودھری مقبول، ریاض احمد، محمد صادق، محمد فاروق، اﷲ داد، محمد رشید، محمد صدیق، فیاض احمد، وزیر احمد، اﷲ یار و دیگر نے شرکت کی۔ریلوے ہسپتال کے زیراہتمام 28 اپریل کو ایک روزہ فری ڈینٹل کیمپ لگایا جائے گا جس میں ریلوے کے ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین ان کے اہل خانہ اور عام شہری ریلوے ہسپتال میں اپنا فری چیک اپ اور علاج کرا سکتے ہیں۔