• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں بین الاقوامی پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں آسمان پر اُڑتی رنگ برنگی پتنگیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

چین میں منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی پتنگ میلے میں چین سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پتنگ بازوں نے شرکت کی اور اپنے ہاتھ سے تیار کی گئیں پتنگوں سے پتنگ بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

چین میں  پتنگ میلے کی رعنائیاں عروج پر

منفرد نوعیت کے اس میلے میں 60ممالک سے 89ٹیموں نے 502پتنگوں کے ساتھ شرکت کی تاہم شرکاء نے اپنی تیار کردہ منفرد اشکال کی رنگ برنگی پتنگیں فضامیں اُڑائیں تو آسمان رنگین ہوگیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس پتنگ میلے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

تازہ ترین