• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان سپر کبڈی لیگ کی ڈرافٹنگ آج ،غیر ملکی بھی شامل

سپر کبڈی لیگ کی ڈرافٹنگ آج لاہور میں ہورہی ہے،ایران ، عراق ،جاپان اور بنگلا دیش سمیت آٹھ ممالک کے کھلاڑیوں کو ڈرافٹنگ میں تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

سپر کبڈی لیگ یکم سے دس مئی تک لاہور میں ہو گی، جس میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،اسلام آباد آل اسٹار، لاہور تھنڈر، ملتان سکندر، گجرات واریئرز، فیصل آباد شیر دل، کراچی زوراور، پشاور حیدرز، گوادر بہادر، کشمیر جانباز، ساہیوال کی ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں ہونے والی ڈرافٹنگ میں سات ممالک کے سولہ غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں ،سپر کبڈی لیگ ڈرافٹنگ میں ایران کے پانچ، سری لنکا عراق کینیا ملائیشیا اور بنگلہ دیش کے دو دو کھلاڑی شامل ہیں جبکہ جاپان کا ایک کھلاڑی ڈرافٹنگ میں شامل ہے۔

لیگ کیلئے کھلاڑیوں کو تین کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے،پلاٹینم کٹیگری میں 20 قومی کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ ہیں ،سپر کبڈی لیگ کی ٹیم کشمیرجانباز کے مالک شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیم کشمیر کے نام کی وجہ سے خریدی، سب کو اس کھیل کو سپورٹ کرنا ہوگا۔

تازہ ترین