• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ خواجہ آصف کی چینی صدر سے ملاقات

وزیر خارجہ خواجہ آصف کی چینی صدر سے ملاقات

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اور باہمی دوستی و احترام قائم رہنے کے عزم کا اظہار کیاگیاہے۔

ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ہوئی ،جہاں وزیر خارجہ نے پاکستانی عوام کی طرف سے چینی عوام کے لیے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین بہت اہم تذویراتی شراکت دارہیں، دونوں ملکوں کی دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے جبکہ چینی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم میں بطور رکن ملک پاکستان کے کردارکو سراہا اورتعریف کی۔

تازہ ترین