• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال، پانچ رکنی گروہ مریضوں کولوٹ رہاہے، ڈاکٹرتوفیق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال کراچی کی انتظامیہ نے اسپتال کے سادہ لوح مریضوں کو لوٹنے والے گروہ سے مریضوں کو محفوظ رکھنے کےلئے عملی اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اسپتال میں 5رکنی گروہ کے نام وتصاویر پر مبنی بینر آویزاں کر دیا ہےجبکہ شعبہ حادثات میں سیکیورٹی گارڈز کی تعداد بڑھا دی ہے ۔ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد توفیق نے بتایا کہ پانچ رکنی گروہ مریضوں کولوٹ رہاہے ۔ گروہ دیہی علاقوں سے آنے والے مریضوں کی پرچیاں اورٹیسٹ بھی کراتاہے ۔مریضوں کوداخل کراکے بھاری رشوت طلب کی جاتی ہے۔گروہ داخل مریضوں کودیگراسپتال اورٹیسٹ بھی پرائیویٹ لیب سے کراتاہے۔جن کی شناخت کرکے مریضوں کو آگاہ کرنے اور ان سے محفوظ رکھنے کےلئے ان پانچ رکنی گروہ کے افراد کانام اورتصاویرپر مبنی بینراسپتال میں آویزاں کردیا ہے جبکہ تمام ملازمین کو پابند کیا ہے کہ وہ اسپتال کے کارڈ کو گلے میں لٹکا کر رکھیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو ہدایت کی ہے کہ مریض وتیمارگروہ سے ہوشیاررہیںجبکہ طبی عملے کو تنبیہ کی ہے کہ گروہ کے ساتھ طبی عملہ ملوث ہواتواس کے خلاف کاروائی ہوگی۔

تازہ ترین