• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیاستدانوں کا آواز اٹھانا اچھا اقدام ہے،ادبی تنظیم قلمکار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ادبی تنظیم قلمکار کے رہنما خلیل جبار نے کہا ہے کہ گرمیاں آتے ہی کنڈے پر اے سی چلنا شروع ہوگئے ہیں، جس سے ٹرانسفارمر لوڈ برداشت نہیں کررہے، ٹرانسفارمر زیادہ لوڈ پڑنے پر اڑ جاتے ہیں، کراچی اور حیدرآباد میں لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، حکومت کے اضافی بجلی پیدا کرنے اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے تمام دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر آواز اٹھانا قابل تعریف اقدام ہے۔
تازہ ترین