• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کافی عرصہ بعد بنچ مکمل ہوا ،کیس نمٹانا چاہتے ہیں، شریعت عدالت

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خلاف درخواستوں کی سماعت 14مئی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کافی عرصہ کے بعد بینچ کی تشکیل مکمل ہوئی ہے اب اس کیس کونمٹانا چاہتے ہیں تفصیلات کے مطابق پیر کو چیف جسٹس شیخ نجم الحسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی، اس دوران جماعت اسلامی کے وکیل قیصر امام ایڈووکیٹ، پروفیسر محمدابراہیم اور عدالتی معاونین کی بڑی تعداد پیش ہوئی ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ کیس عدالت عظمی سے ریمانڈ ہو کر آیا ہے اب کافی عرصہ بعدبینچ کی تشکیل مکمل ہوئی ہے،عدالت نے قراردیا کہ چونکہ کچھ فریقین اور وکلا کو نوٹس موصول نہیں ہوسکے اس لئے آیندہ سماعت پر سپریم کورٹ کی طرف سے کیس ریمانڈکرکے بھجوانے والے حکم کاجائزہ لیا جائے گا، ریمانڈ آرڈر کے جائزے کے بعد عدالتی دائرہ اختیار کے معاملے کو دیکھا جائے گا، عدالت نے قراردیا کہ تمام فریقین کے وکلا کو نوٹسسز کی تعمیل یقینی بنائی جائے گی۔عدالت چیف جسٹس شیخ نجم الحسن کا کہنا تھا کہ اب ہم کیس کو سن کر نمٹانا چاہتے ہیں،آئندہ سماعت سے تمام معاملات کو ترتیب سے چلائیں گے۔
تازہ ترین