• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کمپنیوں کی جانچ پڑتال،چارٹرڈفرم کامعاملہ ایف آئی اے کے سپرد

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے اجلاس میں نجی حج کمپنیوں کی جانچ پڑتال کرنے والی چارٹرڈ فرم پرممبران نے شدیداعتراضات کئے ہیں ،شگفتہ جمانی اور ممبران نے سوال کیا کہ کس طرح ایک کمپنی ہزاروں افراد کا معاملہ دیکھ سکتی ہے،معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیاگیا،شگفتہ جمانی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی مذہبی امورکا اجلاس ہوا جس میںماڈل مدارس وزارت تعلیم کو دینےکی سفارش کی گئی، چیئرپرسن شگفتہ جمانی نے وزارت مذہبی امور میں من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا بھی انکشاف کیا ہے ، ارکان نے رائے دی کہ ٹھوس ثبوت ہیں تو معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کریں، سب کمیٹی کی سفار شا ت منظوری سے قبل مسترد کئے جانے پر ارکان قومی ہم آہنگی کمیشن پر برہم ہوگئے، ماڈل مدارس وزارت تعلیم کو دینے کی بھی سفارش کردی گئی ، قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس چیئرپرسن شگفتہ جمانی کی صدارت میں ہوا، حکام نے بتایا کہ 15مئی تک نجی حج کمپنیوں کی فہرست فائنل کردیں گے ، ایڈ یشنل سیکرٹری کیپٹن (ر ) آفتاب نے بتا یاکہ تھرڈ پارٹی اسسمنٹ کیلئے پیپرا رولز کے تحت 12 فر موں میں سے ایک فرم آر ایس ایم اویس حیدر کا انتخاب کیا گیا، نئی اور پرانی حج کمپنیوں سے 31 دسمبر تک در خواستیں طلب کی ہیں،دس اپریل کو فرم نے رپورٹ پیش کی، تیرہ اپریل کو رپورٹ ویب سائٹ پر ڈال دی گئی۔
تازہ ترین