• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں 3 خودکش دھماکے، 5 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ :2دھماکوں میں 2سیکیورٹی اہلکار شہید ،6 زخمی

کوئٹہ پھر دہشت گردی کا نشانہ بن گیا ، ایئر پورٹ روڈ پر خود کش حملہ آور نے پولیس کے ٹرک کے قریب خود کو دھماکے سے اُڑا لیا ، پانچ پولیس اہل کار شہید اور سات زخمی ہوگئے۔

میاں غنڈی کے علاقے میں بھی ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، دو دھماکے بھی ہوئے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور مارے گئے ، ایف سی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ ایک گھنٹے میں تین دھماکوں سے لرز اٹھا،شام تقریباً ساڑھے چھ بجے ایئرپورٹ روڈ پر ایک خود کش حملہ آور نے پولیس کے ٹرک کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خود کش دھماکے میں پانچ پولیس اہل کار شہید اور سات زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اس سے پہلے ہزار گنجی کے قریب میاں غنڈی کے علاقے میں دو خود کش حملہ آوروں نے ایف سی کی چیک پوسٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنایاجس کے بعد دو دھماکے بھی سنے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے دونوں حملہ آور مارے گئے جبکہ ایف سی کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے زیاں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

تازہ ترین