• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، ایک گھنٹے میں 2 خودکش حملے، 10 سیکورٹی اہلکار شہید، 14 زخمی، 2 حملہ آور بھی ہلاک

کوئٹہ، ایک گھنٹے میں 2 خودکش حملے، 10 سیکورٹی اہلکار شہید، 14 زخمی، 2 حملہ آور بھی ہلاک

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) کوئٹہ ایئر پورٹ روڈ اور دشت میںایک گھنٹے کے دوران 2خود کش حملوں میں بلوچستان کانسٹیبلری اور فرنٹیئر کور کے 10 اہلکار شہید اور 14زخمی ہو گئے جبکہ 2حملہ آور بھی مارے گئے،کلی گل محمد کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کیساتھ خود کو دھماکے سے اڑا لیا جسکے نتیجے میں7اہلکار شہید اور 5زخمی ہوگئے، حملے میں 20کلو دھماکہ خیز مواد نٹ بولٹ اور بال بیرنگ کا استعمالکیا گیا، اہلکار صدر آزاد کشمیر کی کوئٹہ آمد کےموقع پر سیکورٹی پر تعینات تھے ۔دوسری جانب دشت میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں3اہلکار شہید اور 6زخمی ہوگئے،سول ڈیفنس بم اسکواڈ نے خودکش حملہ آوروں کے اعضا اکھٹے کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہےکہ صدر آزاد کشمیر سردارمسعود احمد خان کی کوئٹہ آمد کے باعث منگل کو ایئر پورٹ روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ان کی سیکورٹی پر تعینات تھے اور ان کی آ مد کے باعث روڈ پر گاڑیوں کی آمدو رفت بھی بندی تھی ،شام کو صدر آزاد کشمیر کی آمد کے بعد اہلکار ڈیوٹی ختم کر کے ٹرک میں واپس بدر لائن جا رہے تھے ،ٹرک جیسے ہی کلی گل محمد کے قریب پہنچا تو ایک موٹرسائیکل سوار خود کش حملہ آور اس سے ٹکرا گیا جس کے باعث ایک زور دار دھماکہ ہوا اور ٹرک میں آگ لگ گئی، دھماکے کے باعث 5اہلکار موقع پر شہید اور 8شدید زخمی ہوگئے،انسانی اعضاء دور دور جا گرےجبکہ ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیر ے میں لیکر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں 2اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے جبکہ5اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا جبکہ سول ڈیفنس بم اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔ بم اسکواڈ ٹیم کے مطابق نوجوان خودکش حملہ آور جو موٹرسائیکل پر سوار تھا نے پولیس کے ٹرک کو ہٹ کیا ،حملے میں 20 کلو دھماکہ خیز مواد نٹ بولٹ اور بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا، خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضا قبضے میں لے لئے گئے جنہیں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوایا جائے گا۔ علاقے کو مکمل سرچ کے بعد ایئرپورٹ روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔ درایں اثناء مستونگ سے نامہ نگار کے مطابق دشت میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 3سیکورٹی اہلکار شہید 6شدید زخمی ہو گئے جبکہ دوخودکش حملہ آور بھی ہلاک ہوئے ۔

تازہ ترین