گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملوں کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، کرائم سین محفوظ کر لیا گیا ہے، حملوں کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا۔
گزشتہ روزکوئٹہ میں ہونے والے دو خودکش حملوں کے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، کرائم سین کو عام آ مد ورفت کےلیے بند کرکے محفوظ کر دیا گیا ہے، جبکہ حملہ آوروں سےمتعلق شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔
حملےکے مقا م سےمبینہ حملہ آورکاسراورجسم کےاعضا قبضےمیں لے لیے گئے ہیں، حملہ آور کے ڈی این اے کے لیے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں، حملہ آور کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
گزشتہ رات نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا، تاہم کوئی گرفتاری رپورٹ نہیں ہوئی، خود کش حملوں کا مقد مہ اب تک درج نہیں کیاجاسکا۔
حملوں کی تحقیقا ت کے سلسلے میں آج پنجاب سے فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم کی کوئٹہ آمد بھی متوقع ہے، خودکش حملوں کےبعد شہر بھر میں سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔
گزشتہ روز دو خودکش حملوں میں 6پولیس اہلکارجاں بحق اورایف سی کے8 اہلکاروں سمیت 15اہلکارزخمی ہوگئےتھے۔
جاں بحق اہلکاروں کی میتیں پولیس لائن کوئٹہ میں نمازجنازہ کی ادائیگی کےبعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔