وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت چھوڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے پانچ سال گزار دئیے، ایک ماہ اور ساتھ گزارتے تو بہتر ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے فیصلے خود کرتی ہے ، اُس نے حکومت چھوڑنے کے فیصلے سے پرویز خٹک کو دو دن پہلے آگاہ کیا تھا ۔
شوکت یوسف زئی نے کہا کہ پانچ سال بطور اتحادی اچھے تعلقات رہے ، جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت سے ناراضی نہیں ، بجٹ اجلاس چودہ مئی کو بلایا گیا ہے، امید ہے جماعت اسلامی حمایت کرے گی ۔