• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سادہ لباس،نقاب پہنےمسلح سیکورٹی گارڈز سے شہریوں میں خوف و ہراس

کراچی (اعظم علی /نمائندہ خصوصی ) کراچی کے مختلف علاقوں بالخصوص کلفٹن،ڈیفنس،باتھ آئی لینڈ اور فریئر ٹاؤن سادہ لباس مسلح سیکیورٹی گارڈز کی موجودگی اور مہنگی گاڑیوں میں نقاب پہن کر گشت سے شہریوں میں خوف ہراس پایا جاتا ہے اس کے علاوہ ان علاقوں میں مقیم سپر مارکیٹس کے مالکان اور ملازمان سخت پریشان ہیں شہریوں کے مطابق بعض مسلح گارڈز کا حلیہ اس قدر ڈرونا ہوتا ہے کہ ڈاکو کا گمان ہوتا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اسلے کامظاہرہ کرنا غیرقانونی ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین