رسولِ اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:’’دو آدمی کسی تیسرے کو تنہا چھوڑ کرآپس میں سرگوشی نہ کریں،کیوںکہ یہ بات مؤمن کی اذیت کا باعث ہے اور اللہ عز وجل کو مؤمن کی اذیت گوارا نہیں ہے‘‘۔(جامع ترمذی)
ایران نے کہا کہ جہاز پر حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔
اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارت کاری جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد کرسٹوفر اسٹریٹ ڈے پریڈ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
گورنر ہاؤس لاہور میں ورکرز کنوشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اتحادیوں سے الجھنا نہیں چاہتے، نوک جھونک چلتی رہتی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر دو ہزار پچیس میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک گیارہ سو سے زیادہ فلسطینی شہید اور چار ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
راولپنڈی میں ریلی سے خطاب کرتےہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز سے پوچھتے ہیں کہ صرف لاہور میں سڑکیں بنائیں، پنجاب آکر دیکھو ہر شہر میں سڑکیں بنی ہوئی ہیں۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو ایران کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں امریکی پالیسی یمن کی صورتحال کو پیچیدہ کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم بودا جٹ اور اس کے 2 ساتھیوں نے فوڈ پوائنٹ پر جُوس پینے کے بعد پیسے کم دیے، عملے کی طرف سے پیسے مانگنے پر ملزمان نے فوڈ پوائنٹ کے مالک اور عملے پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد ملزم فرار ہو گئے۔
محسن پاک نژاد کے مطابق حالیہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی حکومت کے سالانہ بجٹ میں تیل سے متوقع آمدنی کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ رہی، جس سے ملکی خزانے کو خاطر خواہ مالی فائدہ پہنچا۔
والدین کا کہنا ہے بیٹے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اس نے خودکشی کی۔
لاہور میں آج بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ سگیاں کے علاقے میں 143 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
بھارتی شہر چنئی میں سابق مرکزی وزیر ایم کے الاگیری کی بیٹی کیال وِزھی کے خلاف اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے برانچ منیجر کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
27 جولائی تک پیٹرول کی قیمت 335روپے 18 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، ڈیزل کی قیمت 383روپے 46 پیسے بھی 27 جولائی تک برقرار رہے گی۔
ٹرمپ نے ایپسٹین کو اس کی 50 سال گرہ پر ایک فحش خط لکھا تھا۔ خط کا انکشاف کرنے والے صحافیوں کا تعلق وال اسٹریٹ جرنل سے تھا۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، تاہم اب ان کی کوشش ہوگی کہ وکٹ میں موجود ابتدائی نمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد وکٹیں حاصل کی جائیں۔