• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے جانے کےبعد حالات تبدیل ہوئے ہیں، نواز شریف


 میرے جانے کےبعد حالات تبدیل ہوئے ہیں، نواز شریف

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے جانے کےبعد حالات تبدیل ہوئے ہیں ، نیب میں اس وقت جتنے بھی کیسز ہیں ان کا تعلق لازماً کسی نہ کسی کرپشن کے ساتھ ہے ، ان کاتعلق کسی نہ کسی کک بیک کے ساتھ ہے۔

اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ کسی بھی وزیراعظم نے آج تک اپنی مدت حکومت پوری نہیں کی ، یہ سب کچھ منتخب وزرائے اعظم کے ساتھ ہوتا رہا ہے، ملک تیزی کے ساتھ ترقی کی طرف سفر کررہا تھا ۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی میں سات سال جلاوطنی میں رہا ، 14 ماہ جیل میں رہا اس کی بھی وجہ نہیں معلوم کرسکا ، میں وہ شخص ہوں جو دوسرے اداروں کا احترام کرتا رہا ہوں، ہم نے عدلیہ کے لیے لانگ مارچ بھی کیا ، میری پارٹی میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو ڈرنے والے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں ہر بار قیاس آرائی ہوتی ہے کہ لندن سے واپس نہیں آؤں گا، میں نے ایک ہفتےکااستثنا مانگا جو مجھے نہیں مل سکا، ان لوگوں کی ہر قیاس آرائی جھوٹی پڑ جاتی ہے ، ہم نے لوڈشيڈنگ عملاً ختم کردی ہے ، ملک میں لاہور اسلام آباد موٹروے کے علاوہ کوئی کام کی سڑک تھی ہی نہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ مجھ پر نیب کا نیا مقدمہ تیار ہورہاہے ، مجھ پر رائے ونڈ کی سڑک بیس فٹ سے چوڑی کرکے چوبیس فٹ کروانے کاا لزام ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دیکھیں موٹروے کی ضرورت تھی یا نہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف اتنی بڑی جنگ لڑی ہے، ہماری قربانی کو باہر کیوں تسلیم نہیں کیا جاتا ، اتنی قربانیوں کے باوجود کوئی ہماری بات سننے کوتیار نہیں، انہی معاملات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

تازہ ترین