• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارسلز کے ذریعے آسٹریلیا اسمگل کی جانے والی ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نےمختلف کارروائی کرکےمنشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام بنا دی ،ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق اے این ایف کراچی نے کراچی میں ایک کورئیر دفتر سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل کو قبضے میں لیکر 800گرام ہیروئن برآمد کرلی، پارسل کوئٹہ سے بک کروایا گیا تھا، دوسری کارروائی کے دوران اے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ میں واقع ایک کورئیر کمپنی کے دفتر سے آسٹریلیا کے لئے بک کئے جانے والے2پارسل قبضے میں لیکر1.5کلو گرام ہیروئن اور 500گرام ہیروئن برآمد کر لی۔مذکورہ منشیات 13سینڈلز میں چھپائی گئی تھی ۔
تازہ ترین