• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت کوئٹہ ون میں مختلف مقدمات کی سماعت 4مئی تک ملتوی

کوئٹہ (آئی این پی ) وکلاء تنظیموں کی ہڑتال کے باعث احتساب عدالت کوئٹہ ون میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن سے متعلق دائر ریفرنس اور سٹی سکین مشینوں کی ٹیکسز کی مد میں خوردبرد سے متعلق کیسز کی سماعت میں پیش رفت نہ ہوسکی گزشتہ روز احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب منوراحمدشاہوانی کے رو برو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین محمد اشرف مگسی سمیت دیگر پیش ہوئے جبکہ گواہ عبدالواحد بھی عدالت میں موجود تھے تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث گواہ کابیان قلم بند نہ کیاجاسکا جس کے بعد کیس کی سماعت کو 4مئی تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔دریں اثناء احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب منور احمد شاہوانی کے روبرو سٹی سکین مشینوں کی ٹیکسز میں خوردبرد ریفرنس میں نامزد سابق سیکرٹری صحت ڈاکٹر شفیع زہری ودیگر ملزمان کے خلاف دائر ریفرنس کی بھی سماعت ہوئی تاہم وکلاء کے ہڑتال کے باعث ملزمان کے بیان قلم بند نہ کئے جاسکے ،بعدازاں ریفرنس کی سماعت کو4مئی تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔
تازہ ترین