• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص تفتیش پر سب انسپکٹرمعطل، تین چارج شیٹ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )آرپی اوراولپنڈی نے ناقص تفتیش پر سب انسپکٹر ناصر خان کو معطل کرکےتبدیل لائن کردیا۔ ملزم کی عدم گرفتاری پرایس ایچ اوسمیت تین تھانیداروں کوچارج شیٹ دے دی گئی ۔ تھانہ صدر واہ راولپنڈی کے مقدمہ میں تفتیشی افسر سب انسپکٹر ناصر خان نے ناقص تفتیش کی وجہ سے مقدمہ کی اخراج رپورٹ بنادی تھی جس پر آرپی اوراولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے ناصر خان کو معطل کرکے تبدیل لائن حاضرکرنے کاحکم دیا اوراسے شو کاز نوٹس جاری کردیا۔ ریجنل پولیس آفیسر نے تھانہ مورگاہ کے مقدمہ میں ایس ایچ اوتھانہ مورگاہ ندیم الحسن اورٹی اے ایس آئی خرم سلیم و محمد باقر کو ہائی کورٹ کے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود ملزم کو پانچ ماہ گزرنے کے بعدبھی گرفتار نہ کرنے پر تینوں افسران کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی آرآئی بی ملک سکندر حیات کو انکوائری افسر مقرر کردیا۔
تازہ ترین