• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب عوام خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیں گے،مریم نواز

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو۔ مگر یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیگی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ سازشی دیکھتے اور ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ یہ ہے نواز شریف اور مسلم لیگ۔ن کے خلاف پے درپے سازشوں کی اصل وجہہ! جتنی سازشوں میں تیزی آئے گی، عوامی حمایت اتنی ہی بڑھے گی ۔
تازہ ترین