• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد انٹرکالجیٹ فٹبال، افتتاحی میچ کیڈٹ کالج پٹارو کےنام

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تعلیمی بورڈ حیدر آباد کے انٹر کالجیٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کیڈٹ کالج پٹارو نے فاؤنڈیشن پبلک اسکول حیدر آباد کو 6-0 سے ہرا دیا۔ فرجاہت اور ضیغم نے 2-2 جبکہ نعمان اور افضل نے 1-1گول کیا۔ دوسرے میچ میں ہائےسٹ کالج حیدر آباد نے ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول حیدر آباد کو 2-0 سے ہرا دیا۔ احمد رضا اور محسن طاہر نے 1-1گول اسکو ر کیا۔
تازہ ترین