• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم پرست جماعت نے کوئٹہ کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا،پی ٹی آئی

کوئٹہ (این این آئی )پی ٹی آئی بلوچستان کے سینئر رہنما نوابزادہ امین اللہ رئیسانی ، صوبائی الیکشن کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر منیر بلوچ ، ویسٹ ریجن کے صدر عبدالباری بڑیچ نے گزشتہ روز پارٹی کی فعالیت اور آنے والے الیکشن کی تیاری سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قوم پرست جماعت کی جانب سے پیدا ہونے والا خلا ہر حال میں پورا کرے گی قوم پرست جماعت نے کوئٹہ سے اکثریتی نشستیں جیتیں لیکن کوئٹہ کی فلاح و بہبود و ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا آج شہر میں کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے سیوریج اور پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے انہوں نے کہا کہ آج وہی قوم پرست عوام کو ایک بار پھر سبز باغ دکھانے کی کوشیش کررہے ہیں اور پھر کسی اور کے پیچھے کھڑے ھوکر قوم پرستی کا راگ آلاپ رہے ہیں کوئٹہ کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا اور رہی سہی کثر قوم پرست مئیر نے پوری کردی ہے،رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ ہم پوری تیاری سے الیکشن میں اتریں گے اس سلسلے میں جلد اعلیٰ قیادت اور صوبائی صدر کو الیکشن مہم کے بارے میں مکمل بریفنگ دی جائے گی انہوں نے کہا کہ چیرمین عمران خان کا پارٹی سے کرپٹ عناصر کو نکالنے کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے ۔
تازہ ترین