• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایک آئیڈیل اپارٹمنٹ کیسا ہونا چاہیے؟

اپارٹمنٹ چھوٹا ہو یا بڑا ، اپنا ہو تو بہت بہتر ہے لیکن اگر آپ کرائے پر اپارٹمنٹ لینا چاہتے ہیں تو ایک آئیڈیل اپارٹمنٹ کی تلاش میںاگر آپ کو کافی وقت بھی لگے تو انتظار کرنا چاہئے کیونکہ ایک بار فیصلہ کرنے کےبعد آپ نے ایک طویل مدت اس اپارٹمنٹ میں گزارنی ہوتی ہے۔اپارٹمنٹ شہر کے شور شرابے اور ٹریفک جام سے دُور ہو تو اس سے زیادہ آئیڈیل اپارٹمنٹ تو ہو ہی نہیں سکتا۔

ویسے بھی اپارٹمنٹ ہو یا گھر ، یا کوئی چھوٹا سافلیٹ ہم لوگ اپنا زیادہ تر وقت اپنے خاندان والوں کے ساتھ موج مستی میں گزارنا پسند کرتے ہیں، تو ظاہر ہے کہ لاؤنج بڑا سا ہونا چاہیے جہاں سب کے جمع ہو جانے کے بعد بھی گھٹن کا احساس نہ ہو۔ کھانے کا کمرہ لاؤنج میں ہی بنائیں۔ کچن کھلا رکھیں تا کہ کچن میں کام کرتے وقت آپ ٹی وی دیکھ سکیں اور سب کے ساتھ بات چیت میں حصہ بھی لے سکیں۔ خواب گاہوں کے لیے عموماََ چھوٹی جگہ بھی کافی رہتی ہے۔

ٹی وی لاؤنج

بہت سے اپارٹمنٹ میں لائونج یا ٹی وی لائونج میں سے ایک کی گنجائش ہوتی ہے۔ ٹی وی لاؤنج ، گھر کا اہم ترین گوشہ ہے جہاں گھر کے جملہ افراد بیٹھ کر ٹی وی پروگراموں سے محظوظ ہوتے ہیں۔ بچوں کو ٹی وی لاؤنج بہت پسند ہوتا ہے۔ ٹی وی لاؤنج کی اہمیت کے پیش نظر اسے کشادہ رکھنا چاہئے ۔ اکثر خواتین، اس گوشہ میں بچوں کے کھلونے ڈھیر سارے رکھ دیتی ہیں تا کہ بچے ان کھلونوں سے کھیلنے میں مصروف رہیں اور دوسری جانب وہ، اپنے پسندیدہ سیریل دیکھتی رہیں۔ آج کل ٹی وی کی جگہ ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی کا چلن عام ہوگیا ہے۔ اسے لگانے سے جگہ کشادہ ہوجاتی ہے۔ ٹی وی لاونج میں بیجا ڈیکوریشن سے گریز کرنے کی اشد ضرورت ہے ہاں البتہ انڈور پلانٹس لگائیں اس سے اس گوشہ کی رونق بڑھ جائے گی۔ 

تاریکی میں کبھی بھی ٹی وی نہ دیکھیں۔ ہلکی روشنی کا انتظام کریں۔ آج کل ٹی وی لاؤنج میں چھت پر ہلکی روشنی کے خوبصورت بلب نصب کئے جارہے ہیں جب یہ روشن ہوتے ہیں تو گوشہ کی رونق دوبالا ہوجاتی ہے۔ اس روم کی کھڑکیوں پر گہرے کلر کے کرٹنس ڈالے رکھیں۔ ٹی وی اسٹینڈز کا استعمال کریں اس میں مختلف خانے ہوتے ہیں جس میں سی ڈی پلیر ریموٹ، ڈی وی ڈیز اور سائونڈ باکس رکھے جاسکتے ہیں تاکہ روم کی تبدیلی کے وقت بہ آسانی ٹی وی سیٹ کو منتقل کیا جاسکے ۔جدید طرز کے ٹی وی لائونج کی تعمیر کے وقت دیواروں پر ریلنگس بنائے جارہے ہیں جس میں ٹی وی یا ایل سی ڈی سے متعلق ساز و سامان رکھ سکیں۔ ٹی وی کو آف کرنے کے بعد اسے کور سے ڈھانک دیں، اس سے ٹی وی کو دھول سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ یاد رکھیں کہ تزئین نو سے زیادہ اس اہم گوشہ کو صاف رکھیں۔

بیڈرومز

بیڈ روم کی آرائش میںشوخ رنگ استعمال کیے جاسکتے ہیںاور توازن دینے کیلئے ہلکے رنگ بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ اس سے بہت جدید انداز پیدا ہو رہا ہے۔بیڈ روم بھی روشن اور ہوا دار ہوں اور اس میں اٹیچڈ باتھ لازمی ہو ۔ کمرے میں بڑا فرنیچر استعمال نہ کیاجائے تو کمرہ بڑ ااور کشادہ دکھائی دیتاہے۔

کچن

کچن چھوٹا ہو یا بڑا ، کھلا ہو یا بند، ہر طرح سے مکمل ہو جس میں مکمل کیبنٹس کے ساتھ ساتھ ایگزاسٹ فین بھی لگے ہوں، ہوا کی آمد ورفت ہو اور گھٹن کا احساس نہ ہو۔کچن کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے سامنے ایک بار (کھلا کاؤنٹر) بنا ہو تو بہتر ہے جہاں کوئی بھی اکیلے ناشتہ کر سکے۔ شیشے کی دلکش میز او لکڑی کی کرسیوں کی وجہ سے کچن خوبصورت دکھائی دے سکتاہے ۔

باتھ روم

صاف ستھرااور بآسانی صاف ہوجانے والے ٹائلز یا سرامک سے بنا ہو۔ سنک کے پیچھے لگا بڑا سا آئینہ لگاکر اسے آپ کشادہ محسوس کرسکتے ہیں۔

بالکونی

شیشے کی دیواروں سے ڈھکی اس چھوٹی سی بالکونی کو بھی ہلکے پھلکے فرنیچر اورقدرت کی ترجمانی کرتے چند گملوں سے سجا کرسارے گھر کو پر رونق یا خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ جیسے اس کے ذریعے پورے گھر کو چار چاند لگا دیے گئے ہیں۔

شیلف

لکڑی سے بنے شیلف پر آپ اپنی اشیاء فوٹو فریمز اور سوینئرزسجا سکتے ہیں۔ کتابیںاور رسالے رکھ سکتےہیں۔ بہت سے اپارٹمنٹ میں بنے بنائے یا فکسڈ شیلف ہوتے ہیں ۔ مارکیٹ میں کسٹمائزڈ شیلف بھی ملتے ہیں جنہیں آپ بآسانی کہیں بھی ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔

فکسرز

اعلیٰ کوالٹی کا پیشہ ورانہ کام اور چیزوں کے ساتھ ساتھ تمام ہارڈوئیر بے عیب اور پائیدار ہونے چاہئیں۔ پانی کی ٹونٹی ،بجلی کے بٹن ،روشنی کی فٹنگ اور لکڑی کے جوڑ وغیرہ سب بہتر حالت میں ہوں۔

لائٹس

اپارٹمنٹ کا ایک بنیادی جز وہ لائٹٹس ہوتی ہیں جو آپ خود بھی منتخب کرسکتے ہیں۔ خاص طور پر ڈرائنگ روم یا لونگ روم کی لائٹس جدید ہوں اور بجلی کم خرچ کرتی ہوں۔

کوشش کرکے کھڑکیوں میں ایسے شیشے لگائیں کہ وہ باہر کی روشنی کو اندر آنے دیں ۔

فرنیچر

زیادہ سے زیادہ آرائشی سجاوٹیں کر کے آپ ایک پارٹمنٹ سجاتو سکتے ہیں لیکن کمرے کی خوبصورتی اسی وقت ابھرتی ہے جب کمرے میں کم لیکن شاندار فرنیچر موجود ہو۔ اب ہماری خوش قسمتی ہے کہ سے بازار میں بہت سے ایسے رنگارنگ کم قیمت شاندار فرنیچر موجود ہیں جو کہ آپکے اپارٹمنٹ کو ایک نیا اوردلکش انداز بخشیں گے۔

فکسڈ الماریاں 

اپارٹمنٹ میں پہلے سے موجوددیوار کے اندر شیلف اور کھینچنے والی درازیں بنی ہوتی ہیں ۔ یہی وہ چیزہے جو گھر والوںکے کپڑے اور جوتے وغیرہ کو ترتیب سے رکھنے کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔

تازہ ترین