• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برگر گھر پر بنانا سیکھیں

برگردنیا کے تقریباً تمام ممالک میں شوق سے کھایا جاتا ہے ۔ لفظ برگر جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے نام سے ماخوذ ہے ۔ماہرین کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والے افراد نےپہلی مرتبہ امریکہ میں برگر بنایا ۔ برگر کے بنیادی اجزاء میں گوشت ( چکن ، مٹن اور بیف ) ، پنیر، ٹماٹو کیچپ اور مختلف سبزیاں شامل ہوتی ہیں، جب کہ ان کو بن میںاحتیاط سے تہہ در تہہ رکھ کر بند کیا جاتا ہے ۔یوں تو ہر عمر کے افراد شوق سے برگر کھاتے ہیں تاہم بچوں میں یہ کافی مقبول ہیں ۔

دنیابھر میں برگر کی بے شمار منفرداقسام مقبول ہیں ، جو کہ منہ کا ذائقہ لبھاتی ہیں۔مختلف غذائی اشیاء کاا ضافہ کرکے برگر بنانے کی تراکیب قارئین کی نذر ہیں۔

زنگر برگر

اجزاء۔

چکن فلے۔آدھا کلو

کالی مرچ ۔ ایک چائے کا چمچ

مسٹرڈ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

چائنیز سالٹ (اجینو موٹو)۔ڈیڑھ چائے کا چمچ

ویسٹر شائر ساس۔دو چائے کے چمچ

تیل۔حسب ضرورت

بیٹر کے لیے۔

میدہ ۔دو چائے کے چمچ

بیکنگ پاؤڈر۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

کارن فلور۔دو کھانے کے چمچ

انڈہ۔ ایک عدد

چاول کا آٹا۔دو کھانے کے چمچ

ٹھنڈا پانی۔ حسب ضرورت

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

کوٹنگ کے لیے۔

کارن فلیکس۔ ایک کپ

بریڈ کرمبز۔ ایک کپ

بن۔ حسب ضرورت

مایونیز۔ حسب ضرورت

سلاد کے پتے۔ حسب ضرورت

چیز سلائس۔ حسب ضرورت

ترکیب۔

چکن کو تمام مصالحوں کے ساتھ چوبیس گھنٹوں کے لیے میری نیٹ کرلیں۔

بیٹر کے لیے۔

بیٹر کے تمام اجزاء کو آپس میں یکجان کرلیں اور ایک گاڑھا بیٹر تیار کرلیں۔

کوٹنگ کےلئے۔

کوٹنگ کے تمام اجزاء کو آپس میں مکس کر دیں۔

میری نیٹ کیے ہوئے چکن کو بیٹر میں ڈبو کر تیار کی ہوئی کوٹنگ کے ساتھ کوٹ کر دیں۔

اب اسے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔

بن کو دو ٹکڑوں میں کاٹ کر اس پر مایونیز پھیلا دیں۔

پھر چکن، سلاد کے پتے اور چیز سلائس رکھ دیں۔

چلی ساس اور کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

بیف برگر

اجزاء۔

بیف کا قیمہ۔ آدھا کلو

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمچ

مسٹرڈ پاؤڈر۔ایک چائے کا چمچ

انڈہ ۔ ایک عدد

ڈبل روٹی۔تین سلائس

دودھ۔ آدھا کپ

پیپریکا پاؤڈر ۔ آدھا چائے کا چمچ

پسا لہسن۔ آدھا چائے کا چمچ

کیچپ ۔ ایک کھانے کا چمچ

ووسٹر ساس۔ ایک کھانے کا چمچ

ہری مرچ۔ چار عدد

بن۔ دو عدد

سلاد پتا۔ حسب ضرورت

چیز سلائس۔ چار عدد

بند گوبھی۔ایک عدد

گاجر۔ایک عدد

مایونیز ۔ آدھا کپ

فرنچ فرائز ۔ حسب ضرورت

مکھن۔ چارگرام

ترکیب۔

قیمے میں نمک، کالی مرچ،مسٹرڈ پاؤڈر، انڈہ، دودھ میں بھیگے ڈبل روٹی سلائس، پیپریکا،کیچپ، ووسٹر ساس اور کٹی ہری مرچیں شامل کر کے مکس کرلیں۔

اب ہاتھوں کو گیلا کر کے مکسچر کے باریک کباب بنائیں۔

فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے کباب فرائی کرلیں۔

بن کو درمیان سے آدھا کر کے مکھن لگا کر سینک لیں۔

مایونیز لگاکر اس میںسلاد پتا،کول سلو سیلیڈ، کباب اور دوسرا بن رکھیں۔

اس پربھی مایونیز لگائیں۔سلاد پتا ، چیز سلائس اور کباب رکھیں۔

اس کے بعد تیسرے بن سے کور کر کے ٹوتھ تک لگا دیں۔برگر کو کول سلو سیلیڈ اور فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں۔

کرنچی فلے برگر

اجزاء۔

چکن بریسٹ فلے۔ دو عدد

نمک۔ تین چوتھائی چائے کا چمچ

کالی مرچ ۔تین چوتھائی چائے کا چمچ

برگر بن۔ چار عدد

سلاد پتے ۔چار عدد

چیز سلائس۔ چار عدد

مایونیز۔ چار کھانے کے چمچ

بیٹر کے لئے۔

میدہ۔ تین کھانے کے چمچ

کارن فلور ۔دو کھانے کے چمچ

بیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

نمک۔ آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

انڈہ۔ ایک عدد

ٹھنڈا پانی۔ حسب ضرورت

فرائز۔ سرو کرنے کے لیے

ترکیب۔

ایک پیالے میں میدہ، کارن فلور، بیکنگ پاؤڈر، نمک، کالی مرچ، انڈہ اور حسب ضرورت ٹھنڈا پانی ڈال کر مکس کریں اور بیٹر بنالیں۔

چکن بریسٹ فلے کو نمک اور کالی مرچ سے میری نیٹ کرلیں۔

اب اسے تیار بیٹر میں ڈپ کرکے شیلو فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ کرسپی اور گولڈن ہو جائیں۔

پھر برگر بن گرم کرکے مکھن اور مایونیز لگائیں۔

اوپر چیز سلائس رکھ کر فرائی چکن کا فلے رکھ دیں۔

اب اس پر سلاد پتے رکھ کر مایونیز لگائیں۔

پھر برگر بن رکھ کر فرائز کے ساتھ سرو کریں۔

بریک فاسٹ برگر

اجزاء۔

ساسجز۔ ڈیڑھ کپ

قیمہ۔ ایک کپ (اُبلا ہوا)

نمک۔ حسبِ ذائقہ

کالی مرچ ۔حسبِ ضرورت

انڈے۔ دو عدد

ڈبل روٹی سلائس۔ ایک عدد

برگر بن۔ دو عدد

مکھن۔ حسبِ ضرورت

چیڈر چیز۔ چار سلائسز

ترکیب ۔

ساسجز کو چوپر میں پیس لیں۔اب اس میں اُبلا قیمہ شامل کریں۔پھر نمک، کالی مرچ، ایک انڈہ اور ڈبل روٹی سلائس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور کباب کی شکل میں فرائی کریں۔برگر بن کو مکھن لگا کر گرم کریں اور اس پر کباب اور چیڈر چیز رکھیں۔اس کے بعد ایک انڈہ فرائی کریں اور سلائس پر رکھ کر بن کا دوسرا حصہ رکھیں۔آخر میں گرم گرم کافی کے ساتھ سرو کریں۔

چکن تندوری برگر

اجزاء۔

برگر ۔چار عدد

چکن۔ آدھا کلو (بون لیس)

چاٹ مصالحہ۔ آدھا چائے کا چمچ

لال مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

ادرک، لہسن کا پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ

نمک۔ حسب ذائقہ

لیموں کا رس۔ ایک کھانے کا چمچ

زردے کا رنگ۔ ایک چٹکی

مسٹرڈ پیسٹ ۔آدھا چائے کا چمچ

زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا)

تیل ۔تلنے کے لیے

مایونیز۔ ایک کھانے کا چمچ

چلی گارلک ساس۔ دو کھانے کے چمچ

سلاد پتے ۔حسب ضرورت

کھیرا ۔حسب ضرورت

ٹماٹر ۔حسب ضرورت

ترکیب۔

چکن پر چاٹ مصالحہ، پسی لال مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، لیموں کا رس، زردے کا رنگ، مسٹرڈ پیسٹ اور زیرہ لگا کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔

اب تیل گرم کرکے چکن فرائی کر لیں۔

برگر درمیان سے کاٹ کر ہلکا سا سینک لیں۔

اب اس پر مایونیز اور چلی گارلک ساس لگا کر چکن کا ٹکڑا رکھیں۔پھر اس پر سلاد پتا، کھیرا اور ٹماٹر کاٹ کر رکھ دیں۔

آخر میں برگر کا دوسرا ٹکڑا رکھ کر سرو کریں۔

پرتگالی چکن برگر

اجزاء۔

چکن بریسٹ ۔دو عدد

لیموں کا رس۔ ایک کھانے کا چمچ

نمک۔ آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ

پیپریکا۔ آدھا چائے کا چمچ

لہسن۔ آدھا چائے کا چمچ

برگر بن۔ دو عدد

پیری پیری ساس۔ دو کھانے کے چمچ

مایونیز۔ تین کھانے کے چمچ

ٹماٹر۔ ایک عدد (سلائس کیا ہوا)

سلاد کے پتے۔ حسب ضرورت

کھیرا۔ آدھا (سلائس کیا ہوا)

تیل۔ ایک چوتھائی کپ

ترکیب ۔

چکن بریسٹ کو نمک، کالی مرچ، پیپریکا، لہسن، پیری پیری ساس اور لیموں کے رس سے تیس منٹ کے لیے میری نیٹ کر لیں۔ اسے پہلے سے گرم گریلنگ پین میں درمیانی آنچ پر فرائی کرلیں، یہاں تک کہ وہ تیار ہو جائے۔

پھر برگر بن کاٹ لیں۔اب انھیں سینک کر اس پر ساس لگائیں اور سلاد پتے رکھ دیں۔اس کے بعد ٹماٹر، کھیرا اور چکن بریسٹ بن پر مایونیز کے ساتھ ڈال کر کور کریں اور فرائز کے ساتھ سرو کریں۔

پیزا برگر

اجزاء۔

بن۔ دو عدد

موزریلا چیز ۔حسب ضرورت

ٹماٹر (سلائس کاٹ لیں ) ۔دو عدد

چلی گارلک ساس۔ حسب ذائقہ

پیاز (سلائس کر لیں )۔ ایک عدد

چکن کباب ۔ چار عدد

ترکیب ۔

بن پر چلی گارلک ساس لگا ئیں۔

اس پر تلے ہوئے چکن کے کباب رکھیں۔

ٹماٹر، پیاز اور موزریلا چیز چھڑک کر پہلے سے گرم اوون میںچھ سے سات منٹ تک رکھیں۔

چیز پگھل جائے تو اوون سے نکال لیں۔

مزیدار پیزا برگر تیار ہے۔

تازہ ترین