• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحے کی نوک پر 4ڈاکے،گاڑیاں و موٹر سائیکل بھی غائب متعدد چوریاں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ،اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں ،چار موٹر سائیکلوں، ایک رکشے ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ریحان ناصر کی کار ایل او ایچ 1427،تھانہ سول لائن کے علاقہ لالکڑتی سے جاویدانورکی کار نمبرای ای -433، ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ محمودآبادسے سلیم اختر کا رکشہ اپلائیڈفار،تھانہ سٹی کے علاقہ سے ذاکر حسین کی موٹرسائیکل نمبر آرآئی ڈبلیو-12-5636،تھانہ گنج منڈی کے علاقہ ڈھوک دلال سے ولید احمد کی موٹرسائیکل نمبر آرآئی پی-6918،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ہارون چوک سے عتیق اللہ کی موٹرسائیکل نمبر آرآئی کے-8467 چوری ہوگئی۔تھانہ بنی کو خرم شہزادنے بتایا کہ اپنے موٹرسائیکل نمبر اے این این -891 پر کالی ٹینکی چوک پہنچا تو ایک موٹرسائیکل پر 2 سوار آگئے جو اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موٹر سائیکل ، 10ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ بنی کو محمد مشتاق نے بتایا کہ سیدپورروڈ پراپنی دکان میں موجود تھا کہ موٹرسائیکل پر 3 نامعلوم ملزم میری دکان میں آئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 60 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ صادق آبادکو انیس احمدنے بتایا کہ 2 نامعلوم لڑکے میری دکان میڈیکل پوائنٹ میں داخل ہو ئے اور کاؤنٹر پر موجود عائشہ بی بی کا موبائل فون چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ وارث خان کو محمد رفیق قریشی نے بتایا کہ رات کو دکان بند کر کے گیا صبح آیاتو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے دکان سے 40ہزار روپے کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔تھانہ سول لائن کو صغیر احمدنے بتایا کہ میرابیٹا رومان صغیر نیازی پلازہ گلی میں موجودتھاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل نمبرآرآئی این -1059پر سوارآئے جنہوں نے اسلحے کی نوک پر میرے بیٹے سے 2موبائل،اور600روپے چھین لئے اور فرارہوگئے۔تھانہ سول لائن کو محمد طارق کمال نے بتایاکہ نامعلوم چورتلسہ روڈپر میرے گھر کے تالے توڑ کر طلائی اورڈائمنڈکے زیورات چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ سول لائن کو گلریز نے بتایا کہ میری ہمشیرہ رخسانہ کے گھر سے نامعلوم چور طلائی زیورات اور5ہزارریال چوری کر کے لے گئے۔تھانہ ٹیکسلاکوسجاداکبرنے بتایا کہ رات کو ایریا لائن مین بشیر احمد اور ایریا فورمین عرفان نے مجھے بذریعہ فون اطلاع دی کہ اسٹیشن روڈ کے ساتھ لگا ٹرانسفارمر200کے وی اےکسی نے ویلڈنگ توڑ کر چوری کر لیا۔تھانہ صدرواہ کوجہانزیب نے بتایاکہ میرے کمرے سےلیپ ٹاپ،2موبائل چوری ہوگئے ۔تھانہ روات کوعرفان صفدر نے بتایا کہ میری گاڑی نمبر آرایل ای/2454، روات اڈہ پر 3 نامعلوم افراد نے ڈھوک بدھال کے لیے بک کی ۔ دھوک بدھال پہنچ کر انہوں نے سائل کو بندہ روڈ پر جانے کو بولا، وہاں پہنچے تو ان میں سے ایک شخص نے پستول نکال لیا اور سائل کو ایک غیر آباد جگہ پر لے جا کر رسیوں سے باندھ کر سائل کی گاڑی ، موبائل اور 23سوروپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ روات کو محمد عمرنے بتایا کہ سائل اپنے گاؤں سے واپس گھر آیا تو دیکھا کے گھر کا لاک ٹوٹا ہوا تھا اور سارا سامان بکھرا ہوا تھا پڑتال کرنے پر سونے کی 2انگوٹھیاں، نقدی اورگھڑی غائب تھی ۔تھانہ صدربیرونی کو مشتاق گجر نے بتایاکہ دو سال قبل منیر احمد عرف ٹوڈو اور مصور منیر سائل سے 15 بھینسیں اور گائے امانتاً لے کر گئے جن سے اب تک سائل کئی بار جرگہ بھی کر چکا ہے مگر وہ میرے جانور واپس کرنے سے انکاری ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ تھانہ کورال کوسخاوت حسین نے بتایاکہ زمین کی خریداری کے لئے انجم بشیرکورقم دی جس نے زمین قدیرکوفروخت کردی۔تھانہ کورال کوسجادخان نے بتایاکہ فضل رومان وغیرہ نے مدعی کے مکان پرقبضہ کرلیا اوررقم دینے سے انکاری ہوگئے۔
تازہ ترین