• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،رواںماہ کے آخری ہفتے میںدہشتگردی عروج پر ،12افراد شہید

کوئٹہ ( نسیم حمید یوسف زئی ) کوئٹہ اور دشت میں چھ روز میںتین خود کش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں بلوچستان کانسٹیبلری کے چھ اہلکاروں اور دو حفاظ کرام سمیت 12افراد شہید چھ اہلکاروں سمیت 12افراد زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق رواںماہ کے آخری چھ روز کوئٹہ اور دشت میں دہشت گردی کے مختلف واقعات رونما ہوئے۔ 24اپریل کو کوئٹہ اور دشت میں ایف سی اور پولیس پر تین خود کش حملے ہوئے جس میں چھ بلوچستان کانسٹیبلری کے سات اہلکار شہید جبکہ گیارہ ایف سی اور آٹھ بی سی اہلکار زخمی ہو ئے کوئٹہ میں 27 اپریل سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ایک بار پھر تیز ہو گیا اسی روز طوغی روڈ کے علاقے سیٹھ اعظم روڈ پر رہائش پذیر مدینہ مسجداسلام آباد تیل گودام کے پیش امام میر محمد کے چھوٹے بھائی خیر بخش کو نامعلوم افراد نے دکان پر فائرنگ کر کے شہید کردیا ۔28اپریل کو جمال الدین افغانی روڈ پر الیکٹرونکس کی دکان پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے چچا بھتیجا جعفر علی اور محمد علی شہید ہو گئے جبکہ یہ سلسلہ 29اپریل کو بھی جاری رہا جہاں جان محمد روڈ پر تین دکانوں اور ایک تندور پر فائرنگ سے ایک حافظ سمیت تین افراد شہید ہوئے اور دو زخمی ہو گئے۔
تازہ ترین