لندن: 2 یہودیوں کو چاقو مارکر زخمی کرنے واقعہ، 45 سالہ شخص گرفتار
شمالی لندن کے علاقے بارنیٹ میں یہودی کمیونٹی کے دو افراد کو چاقو مار کر زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ صبح تقریبا سوا گیارہ بجے، ہائی فیلڈ ایونیو میں لوگوں کو چاقو مارے جانے کی اطلاعات کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا تھا۔