وزیراعظم نے عالمی صورتحال پر پارلیمانی لیڈرز کا ان کیمرہ اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کو بھی اجلاس میں مدعو کیا جائے گا۔ پارلیمانی رہنماؤں کے ان کیمرہ اجلاس کی تیاریاں کی جارہی ہیں، اجلاس کچھ دیر میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر رانا ثنا اللّٰہ نے اپوزیشن قیادت سے رابطہ کیا۔ رانا ثنا اللّٰہ کی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے رابطہ کیا۔
رانا ثنا اللہ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں جا کر ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ کچھ دیر میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوگی۔