• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
یوم پاکستان تقاریب

مجلس محصورین پاکستان (پی آر سی) کے تحت یوم پاکستان کے موقعے پر ایک پُروقار تقریب جدہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت سعودی دانشوراور سابق سفارت کار ڈاکٹر علی الغامدی نے کی جبکہ مہمان خصوصی کشمیر کمیٹی رکن راجہ زرین خان تھے۔ اس موقعے پرڈاکٹر الغامدی نے کہا کہ میں نےپاکستان میں اپنی تعلیمی اور سفارتی ملازمت کےسلسلے میں بہت یادگار وقت گزارا۔ برصغیر کے مسلمانوں نے محمد علی جناح ؒکی قیادت میں1947ء میں قیام پاکستان کو ممکن بنایا۔ آج امت مسلمہ مسائل کا شکار ہے۔ جیسے فلسطین، عراق، برما، شام اوریمن میں مسلمانوں پر بد ترین مظالم ہو رہے ہیں۔ قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کرنے والے بنگالیوں نے بھارت سے مل کر پاکستان سے آزادی حاصل کرلی اور لاکھوں پاکستانیوں کو شہید کردیا گیا اور آج بھی ڈھائی لاکھ محب وطن پاکستانی بنگلا دیش میںکیمپوں میں جانوروں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔حکومت پاکستان کا فرض ہے کہ ان کی شہریت بحال، پاسپورٹ جاری اور اپنے ملک میں منتقل کرے۔ اس سلسلے میں پی آر سی کی تجاویز سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ مہمان خصوصی راجہ محمد زریں نے قائد اعظم ؒکو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کشمیری عوام نےبھی قائد اعظم کو اپنا رہنما مانتے ہوئے الحاق کشمیر کا اختیار دے دیا تھا۔ جس پر انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا۔ پاکستان جنرنلسٹس فورم کے صدر شاہد نعیم نے کہا کہ قیام پاکستان قائد اعظم ؒ کا عظیم کارنامہ ہے۔سابق صداکار ریڈیو پاکستان محمد اشفاق بدایونی نے کہا کہ آج کے دور میں ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دینے والوں کوشہرت ملتی ہے، چرچا ہوتا ہے اور اعزازات دیے جاتے ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے محب وطن افراد اور اداروں کو آگے لایا جائےتاکہ پاکستان مضبوط ہو۔ 

یوم پاکستان تقاریب

پاکستان رائٹرز فورم کے صدر انجینئر سید نیاز احمد نے کہا کہ جلد ہی انتخابات ہونے والے ہیں اور عوام کو چاہیے کہ باکردار لوگوں کو ایوان میں لائیں ،تاکہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ڈپٹی کنوینر حامد الاسلام ، شمس الطاف الدین، انسٹی ٹیوٹ آف سعودی عربین اسٹڈیز کے بانی و صدر ڈاکٹر تنویر الزماں ، شیخ محمد لقمان،فکاہیہ نگار محمد امانت اللہ اور راجا محمد اکرم نے بھی خطاب کیا اور پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا مطالبہ کیا۔ کنوینیئر پی آر سی سید احسان الحق نے ڈاکٹر الغامدی اور تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مندرجہ ذیل قرارداد پیش کی جو اکثریت سے منظور ہوگئی۔1۔اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیر میں رائےشماری کروائی جائے۔ بھارت فوری طور پراپنی فوج واپس بلائے اور سید علی گیلانی جیسی کشمیری قیادت کواختیار دیا جائے۔ 2۔ حکومت پاکستان محصورین کی واپسی اور آبادکاری کا اعلان کرے۔ ان کو فوری طور پر پاسپورٹ جاری کیا جائےاور اس سلسلے میں پی آرسی کی تجاویز پر عمل کیا جائے۔ قبل ازیں تقریب کا آغاز قاری عبدالمجید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ نعت رسول مقبولﷺ اورقومی نظم زمرد سیفی نے پیش کی۔ نظامت کے فرائض سید مسرت خلیل نے انجام دیے۔

پاکستان قومی یکجہتی فورم کے زیراہتمام گزشتہ دنوں جدہ میںیوم پاکستان کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکبانوں نے نہایت جوش و خروش سے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت انجینئرز ویلفیئر فورم کے صدر ڈاکٹر عبدالعلیم خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستانی ویلفیئر قونصل نجیب اللہ خان تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض پاکستان قومی یکجہتی فورم کے کنوینیئر سید ریاض حسین بخاری نے ادا کیے۔

یوم پاکستان تقاریب

صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری محمد آصف نے تلاوت آیات ربانی سے تقریب کا آغاز کیا۔ قومی ترانے کے بعد پاکستان اسکول کے طالب علم احمد زبیر نے نعتِ رسول مقبولﷺپیش کی۔ مہمان خصوصی نجیب اللہ نے اپنے خطاب میں یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے 23 مارچ کو تاریخی اور قومی اہمیت کا دن قرار دیا۔ انہوں نے قونصلیٹ اور اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت کی خدمات اورسہولیات سے حاضرین کو تفصیل سے آگاہ کیا، جن میں بیرون ملک پاکستانی جنرل پراسیکیوٹر بچوں کے لیے تعلیمی وظائف، بینکوں اور قانونی طریقے سے رقوم کی ترسیل پر حکومت پاکستان کی طرف سے فوائد کی اسکیمیں، معاہدے کے دوران وفات پانے والے عامل کی فیملی کے لیے معاوضہ ، ڈیڈ باڈی کی مفت ترسیل وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے حاضرین کو مشورہ دیا کہ اس کے علاوہ اور بہت سی دیگر سہولتیں ہیں جن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے ریاض بخاری کی کاوشوں کی تعریف کی کہ انہوں نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا مشکل بیڑا اٹھایا ہے۔تقریب میں پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرامجدعبید نے حفظان صحت کےاصولوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ زمرد خاں سیفی نے قومی نظم پیش کی۔ تقریب سے پی ٹی آئی کے عبدالصبوراور سید مسرت خلیل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں کیک بھی کاٹاگیا۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان کرسچن ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام پاکستان قونصلیٹ ہال میں عشائیے کااہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی قونصل پریس ارشد منیر تھے۔انھوں نے خطا ب میں سعودی عرب میں مقیم مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے کردار کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا جس طرح اور پاکستانی ملک کی معیشت اور مملکت کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ،وہی کردار ہماری مسیحی برادری بھی ادا کر رہی ہے۔ارشد منیر نےکہا کہ اسلام ہمیں آپس میں محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔ مسیحیت کا بنیادی فلسفہ بھی رواداری کا خیال رکھنا اور بھائی چارگی ہے۔انھوں نے قونصلیٹ کےبھر تعاون کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قونصلیٹ مسیحی برادری کے مسائل حل کرنےکی پوری کوشش کرے گی۔ مہمان خصوصی جب تقریب میں دوسرے مہمانوں کے ساتھ پہنچے تو انھیں کم سن طالب علم اپراتھا گلزار نے گل دستہ بھی پیش کیا، قبل ازیں کرسچین فورم کے جنرل سیکریٹری پیٹرک فلک شیر نےمہمانوں کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دنیاکو انتہا پسندی کی نہیں رواداری کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہا ہم اپنے پاکستانی بھائیوں سے نہیں بلکہ اداروں سے مایوس ہیں۔ فورم کے صدر یوسف پرویز نے مہمان خصوصی سمیت قونصلیٹ اورسعودی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی سرپرستی اور تعاون کے باعث ہمیں یہاں روزگاراور کاروبار کے مواقع اور تمام سہولیات میسر ہیں۔ انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہمیں دوسرے درجہ کا شہری نہ سمجھیں، سول سوسائٹی کو ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انھوں نے تقریب کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین شہزاد تاج، ولیم، شریف بھٹی، اکرم سندھواوررافیل کھوکھر کو پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین کا ایسٹر کی مبارکباد کا پیغام بھی سنایا۔ تقریب پاکستان جرنلسٹس فورم کے جنرل سیکریٹری جمیل راٹھور ،ممبران اکرم اسد اور سید مسرت خلیل نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض جون گلزارنے ادا کئے۔ تقریب کے آخر میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔

تازہ ترین