• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ، 12 افراد کا قتل

کوئٹہ ،ٹارگٹ کلنگ میںاضافہ، 12 افراد کا قتل

کوئٹہ میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلرز کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ،ایک کے بعد ایک واقعات میں 12 افراد قتل کردیے ، شہریوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ شہر میں پچھلے 3دنوں میں 6 اور ایک ہفتے میں 12افراد کی جان لے لی گئی ،وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو انتشار پھیلانے والوں کی سازش قرار دیا ہے ۔

پچھلے کچھ عرصے سے حکومت کی جانب سے حالات کے بہتر ہونے کے دعوے کئے جارہے تھے ابھی ان حکومتی دعووں کی گونج ختم نہیں ہوئی تھی کہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوگیا۔

صرف 6 روز قبل کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر ہونے والے خود کش حملے میں 6 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کی تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں تھیں کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات شروع ہوگئے ۔

27اپریل کوطوغی روڈکےقریب مقامی مسجد کےپیش امام کےبھائی کوٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایاگیا جبکہ 28اپریل کو جمال الدین افغان روڈپر2 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے،ان کاتعلق ہزارہ برادری سےتھا۔

گزشتہ رات29 اپریل کوجان محمدروڈپردکانوں پراندھادھند فائرنگ کرکے6 افراد کو نشانہ بنایاگیا،جن میں سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے ۔

کوئٹہ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے شہریوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی دوسری جانب حکومتی ارباب اختیار کا کہنا ہے کہ یہ حالیہ دہشت گردی شہر کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے ۔

تازہ ترین