• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ، حیدر آبا د اور سکھر سینٹرل جیل میں فون جیمرز نصب کردیئے گئے

اسلام آباد ( عبدالروف چوہدری ) وفاقی حکومت کے ہدایت پر سندھ انتظامیہ نے جیلوں پر دہشت گردوں کے حملوں کے پیش نظر کراچی سینٹر جیل ، حیدرآباد، سکھر میں موبائیل فون جیمبرز نصب کر دیئے ذرائع کے مطابق حساس ادروں نے معلومات فراہم کی تھیں کہ ایسی مشکوک کالز مو صول ہوئی ہیں جن سے ان جیلوں میں رکھے گئے خطرناک قیدیوں کو چھڑانے کےلئے حملوں کا خطرہ ہے ان افراد کا تعلق اپنے باہر کےسرپرستوں سےہےجس پر وفاقی حکومت نے ان کے رابطے روکنے کےلئے تینوں بڑی جیلوں میں موبائیل فون جیمبرز نسب کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر سندھ حکومت نے ان تینوں جیلوں پر موبائیل فون جیمبرز نسب کر دیئے ہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ ان موبائیل فون جیمبرز نسب ہونے سے ان جیلوں کے قریبی آبادیوں میں بھی موبائیل فون سہولت ختم ہو گئی قریبی آبادیوں کے لوگ ان جیمبرز سے تنگ ہیں جیل انتظامیہ نے موبائیل فون کمپنیوں کو اپنی استعداد کار بھڑانے کے لئے خط لکھے ہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ جیل انتظامیہ کی ہدایت پر قانون نافز کرنے والے اداروں کو سرچ آپریشن کرنے کےبارے میں بتایا گیا ہے تاکہ ملزمان جیل میں خطرناک قیدیوں کوچھرانے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنایا جاسکے۔
تازہ ترین