پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ کل ہی تردید جاری کردی تھی کہ آصف زرداری نے ایساکوئی بیان نہیں دیا، یہ باتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ میاں صاحب اسٹیبلشمنٹ کا سہارا لیکر پیپلز پارٹی کےخلاف مہرہ بنےہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کےخلاف سازش کے بینی فشری نوازشریف ہی رہے ہیں، نواز شریف نےایساکوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے پارلیمنٹ اور سیاسی قوتیں مضبوط ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بینظیرکی شہادت سےپہلے انتخابات کا بائیکاٹ کیا لیکن بینظیر نے انھیں انتخابات لڑنے کے لیے قائل کیا، پیپلز پارٹی کا جمہوریت کے لیے ایک کردار رہا ہے، نواز شریف کے منہ سے یہ باتیں اچھی نہیں لگتیں۔