• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات،نواز نے زرداری کوبھر پورجواب دیا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کی خصوصی نشریات میں اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات پر گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نواز شریف نے آصف زرداری کو بڑا بھر پورجواب دیا ہے،آصف زرداری نے نہ میڈیا سے بات کی اور نہ ہی آفیشلی اس طرح کا کوئی بیان جاری کیا۔خوصی ٹرانسمیشن میں حامد میر ،رانا جواد ،سلیم صافی اور مظہرعباس نے اظہار خیال کیا۔ رانا جواد نے کہا کہ میرے خیال میں یہ بات پہلے کی تھی نواز شریف نے بھی اپنا مدعا جو ہے وہ پبلک کردیا ہے ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آرہا تھا لیکن اب یہ انہوں نے پہلا بڑا بھرپور سا جواب دیا ہے اور اپنی پوزیشن کو واضح کیا ہے پہلی بات یہ ہے کہ یہ الیکشن کا سال ہے اس سال اس طرح کی باتیں ایک دوسرے کیخلاف تو سامنے آنی تھیں۔ حامد میرنے کہا کہ بطور ایک صحافی ہمیں یہ کنفرم کرنا چاہئے نواز شریف نے جو اتنا تفصیلی بیان جاری کیا ہے آصف زرداری کے بیان کے جواب میں تو وہ جو بیان آصف زرداری کے بارے میں کل سے ہم سارے جو بحث کر رہے ہیں وہ بیان زرداری نے دیا ہے یا نہیں دیا تو کل بھی پوچھا تھا پی پی کے تمام لیڈروں سے اور آج بھی پوچھا ہے آصف زرداری جو ہیں ان کے جو قریبی ذرائع ہیں جو لوگ ان کے بیان جاری کرتے ہیں خود ان سے پوچھا ہے، آصف زرداری کے اختلافات تو ہیں نواز شریف سے کوئی ڈھکے چھپے نہیں ہیں یہ جب اینٹ سے اینٹ بجانے والاانہوں نے بیان دیا تھا تو اس کے بعد وہ پاکستان کے باہر چلے گئے تھے دبئی چلے گئے تھے میں نے دبئی جاکر ان کا انٹرویو کیا تھا اس وقت سے وہ نواز شریف کے ساتھ اپنے اختلافات کا کھلم کھلا اظہار کر رہے ہیں لیکن آج زرداری صاحب کے جس بیان کے جواب میں بیا ن جاری کیاگیا ہے کہ آصف زرداری نے کوئی ایسا بیان نہیں دیا نہ ہی بلاول ہاؤس نے جاری کیا ہے نہ بلاول ہاؤس لاہور نے جاری کیا ہے نہ کراچی نے جاری کیا ہے نہ پی پی کے سیکریٹری انفارمیشن نے جاری کیا ہے اب دیکھیں کل بھی اس کو پی پی کے کچھ لیڈرز نےclearifyکیا تھا رات کو سعید غنی نے بھی کپیٹل ٹاک میں یہ واضح کیا تھا یہ بیان ان کے علم میں نہیں ہے ابھی پھر میں نے جتنے بھیavailableلوگ ہوسکتے ہیں ان سے پوچھا آصف زرداری سے پوچھا کہا یہ جارہا ہے کہ انہوں نے جو گفتگو صحافیوں کے ساتھ کی ہے کل ان کی کسی صحافی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی کہا یہ جارہا ہے انہوں نے یہ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کی ہے کل ان کی پارٹی رہنماؤں سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے البتہ یہ جو باتیں اس میں کہی جارہی ہیں وہ باتیں اس سے پہلے زرداری صاحب رپیٹ کر چکے ہیں ایسا لگتا ہے کسی نے ان کے پرانے بیانات اس میں کچھ نئی چیزیں ڈال کر ایک بیان جاری کردیا ہے اور نواز شریف کے بھی جو میڈیا منیجر ہیں انہوں نے یہ زحمت گوارہ نہیں کی کہ چیک کرلیں زرداری صاحب کا بیان ہے یا نہیں ہے تو زرداری صاحب نے جب یہ بیان دیا ہی نہیں ہے تو میں اب اس پر کیا با ت کروں لیکن یہ بات درست ہے کہ زرداری صاحب کہ نوا زشریف سے اختلافات ہیں کل جب نواز شریف نے ایک گفتگو میں یہ کہا تھا کہ زردار ی صاحب بڑے ڈرپو ک تھے اور انہوں نے کوئی آپریشن نہیں کیا تو اس وقت پی پی کے کچھ رہنماؤں نے زرداری صاحب کو کہا کہ آپ یہ بیان جاری کریں کہ 2009میں سوات آپریشن کس نے کیا تھا سوات پر پاکستا ن کا جھنڈا کس نے لگایا تھا آصف زرداری کسی میٹنگ میں مصروف تھے۔ انہوں نے کہا میرے پاس ٹائم نہیں ہے نواز شریف کے بیان کا جواب دینے کیلئے پوری قوم کو پتا ہے 2009کا آپریشن اے این پی اور پی پی نے ملکر کیا تھا تو کل ان کو کچھ لوگوں نے کہا بھی کہ آپ بیان دیں نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ یہ سارے آپریشن میں نے کئے ہیں جب کہ ساری دنیا جانتی ہیں 1994,95میں کراچی میں محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی آپریشن کیا تھا لیکن کل زرداری صاحب کہہ رہے تھے کہ میں نے کوئی بیان نہیں دینا۔ انہوں نے بیان دیاہی نہیں ہے اور نواز شریف نے اس بیان کے جواب میں ایک بیان دے دیا ہے تو میں اب اس پر کیا تبصرہ کروں جب زرداری صاحب نے بیان ہی نہیں دیا۔ سلیم صافی نے کہا کہ مشرف کے معاملے دونوں کا رویہ ایک جیسا رہا اور دونوں اس معاملے میں ڈر یا مفاد کی وجہ سے مشرف کیخلاف مناسب چارہ جوئی کرنے میں ناکام رہے ۔
تازہ ترین