• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس نےپی پی کو ختم کرنے کا ارادہ کیا وہ خود ختم ہوا،حسن زرداری

میرپورساکرو( نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی جانب سے اداسی شہر میں جلسہ ہوا اور پیر برادری نے گھوڑاباری اور کیٹی بندر سے پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کیلئے متوقع امیدوار حسن علی زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر پیر عیسیٰ، پیر عبد الکریم، غلام حسین، ہارون، عبد الستار، علی شیر، جان محمد شاہ اور پیر صوفن شاہ نے شیرازی گروپ سے مستعفی ہوکر برادری سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حسن علی زرداری نے کہا کہ سندھ میں آج بھی پیپلز پارٹی کا متبادل نہیں ہے لوگ شہید بھٹو اور شہید رانی سے محبت کرتے ہیں جس کی وجہ سے کوئی آمر اور رئیس ، میر، پیر اور وڈیرہ پیپلز پارتی کو ختم نہیں کر سکا اور نہ کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس نے پیپلز پارٹی کو ختمم کرنے کا ارادہ کیا وہ خود ختم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں رکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جس کی بدولت پیپلز پارٹی بیلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہوئی امید ہے۔ 2018 کے الیکشن میں بھی کامیاب ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے قومی شاھراہ کو ڈبل کیرج کیا، کیٹی بندر اور کوسٹل ہائی وے بنایا تحصیل گھوڑاباری کی 3 نہروں کو پکا کرایا ہے اور مزید 72 1سکیمیں منظور کرائی ہیں جن کا جلد کام شروع ہونے والا ہے گاؤں گاؤں سولر لائٹیں دی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین